تحریک انصاف احتجاج ریڈ زون سیل

تحریک انصاف کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق پنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج اور زیرو پوائنٹ پر کنٹینرز رکھ د یے گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کو مری روڈ سے اسلام آباد داخلے کے لیے بند کیا جارہا ہے اور اسے جزوی بند کیا جا ئے گا ۔
کشمیر چوک سے ریڈ زون اور شہر کی جانب داخلے کو بھی جزوی بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 26 نمبر چونگی اور کورال چوک سے بھی جزوی طور پر داخلہ بند کردیا گیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں آج جلسے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے انتظامیہ نے مشروط اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں: پرچہ آؤٹ کرنے والاامتحانی ڈیوٹی پر مامور استاد گرفتار