فیفا ورلڈ کپ،دفاعی چیمپئن فرانس ڈنمارک کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن فرانس کی ٹیم نے ڈنمارک کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے، اس طرح فرانس ناک آئوٹ مرحلے تک پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، ڈنمارک کی ٹیم کو اب پری کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی کیلئے آسڑیلیا کو بدھ کے روز ہونے والے میچ میں شکست دینا ہوگی تاہم اس کے باوجود اگر تیونس نے آخری میچ میں اپ سیٹ کرتے ہوئے فرانس کو شکست دیدی تو ڈنمارک کی ٹیم پہلے ہی مرحلے سے باہر ہو جائیگی دوسری جانب آسڑیلیا کیلئے اپنے آخری گروپ میچ میں اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے صرف کامیابی ضروری ہے، فرانس اور ڈنمارک کے درمیان میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ پہلے ہاف کے اختتام تک بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم میچ کے 61 ویں منٹ میں فرانس کے مابپی نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی ، صرف سات منٹ کے بعد ڈنمارک کے کرسٹینسن نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا ، میچ کے 86ویں منٹ میں مابپی نے اپنا دوسرا گول سکور کرتے ہوئے ٹیم کی برتری دو ایک کردی جو فائنل وسل تک برقرار رہی۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات