انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سر زمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔انگلش کرکٹ ٹیم تاریخی دورے پر بین اسٹوکس کی قیادت میں اسلام آباد پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا، مہمان کھلاڑیوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔
The England captain's first steps on Pakistan soil. ?????????
? @englandcricket #PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/roCK3JkrGz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 26, 2022
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی، انگلش کرکٹرز آج آرام کے بعد پیر سے کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔پاکستانی سرزمین پر پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا
Welcome back to Pakistan!
We are delighted to host @englandcricket and can't wait for our Test series to begin ?#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/gxwcQJd7ao
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 27, 2022
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔انگلش کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں مہمان ٹیم نے پاکستان سے 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے تھے۔