فیفا ورلڈ کپ، کوسٹا ریکا نے جاپان کو ایک صفر سے شکست دیدی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں کوسٹا ریکا کی ٹیم نے میچ کے آخری لمحات میں گول سکور کرتے ہوئے جاپان کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دیدی، کوسٹا ریکا کے کیشیر فولر نے میچ کے 81 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی جو فائنل وسل تک برقرار رہی، جاپان نے اس سے قبل جرمنی کی ٹیم کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کیا تھا کوسٹا ریکا کیخلاف بھی جاپان کی ٹیم نے مضبوط دفاعی کھیل پیش کیا تاہم فولر نے ان کے دفاعی حصار کو توڑتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، اس میچ کے بعد اب دونوں ٹیموں کے دو دو میچ کھیلنے کے بعد تین تین پوائنٹس ہو گئے ہیں، جرمنی کیخلاف جیت کے بعد مبصرین کا خیال تھا کہ ٹیم کوسٹا ریکا کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گی کیونکہ کوسٹا ریکا کی ٹیم سپین کے ہاتھوں سات صفر سے شکست کے بعد دبائو کا شکار ہے، مگر کوسٹا ریکا کیخلاف میچ سے قبل جاپان کی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئیں جس کی وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن بری طرح متاثر ہوا اور ٹیم روایتی کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی، جاپان کی ٹیم نے آخری لمحات میں گول کے بعد مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ