فیفا ورلڈ کپ، ایک اور بڑا اپ سیٹ، مراکش نے بیلجیئم کو دو صفر سے شکست دیدی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا ہے اور مراکش کی ٹیم نے بیلجیئم کو دو صفر سے شکست دیدی ، بیلجیئم اور مراکش کے درمیان میچ کا آغاز تیز ہوا تاہم دونوں ٹیمیں میچ کے پہلے ہاف میں گول کرنے میں ناکام رہیں اور پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، میچ کے دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی اور بالآخر مراکش کی ٹیم کو پہلی کامیابی میچ کے 73 ویں منٹ میں اس وقت ملی جب ان کے کھلاڑی عبدالحمید صابر نے گیند کو بیلجیئم کے گول پوسٹ میں پھینک دیا، انجری ٹائم کے دوران مراکش کے کھلاڑی زکریا ابوخلال نے اپنی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول سکور کردیا اور فائنل وسل تک مراکش کی ٹیم کو دو صفر کی برتری رہی، میچ کے اختتام پر مراکش کے کھلاڑی بڑا اپ سیٹ کرنے کے بعد اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی