فیفا ورلڈ کپ، کروشیا نے کینیڈا کو چار ایک سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کروشیا کی ٹیم نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی، اس شکست کے بعد کینیڈا کی ٹیم پہلے ہی مرحلے سے باہر ہو گئی ہے، کینیڈا اور کروشیا کے درمیان میچ کا آغاز تیزی رفتاری کے ساتھ ہوا اور صرف منٹ بعد ہی کینیڈا کے کھلاڑی الفانسو ڈیوس نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی، یہ کینیڈا کی جانب سے عالمی کپ مقابلوں میں سکور کیا جانے والا پہلا گول تھا، ایک صفر کے خسارے میں جانے کے بعد کروشیا کی ٹیم نے کینیڈا پر بھرپور حملوں کا آغاز کردیا اور بالآخر میچ کے 36ویں منٹ میں کروشین کھلاڑی آندریج کرامریک نے گول کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا ، میچ کے 44 ویں منٹ میں کروشیا کے مارکو لیواجا نے گول سکور کرتے ہوئے ٹیم کو دو ایک کی برتری دلا دی، پہلے ہاف کے اختتام تک کروشیا کی ٹیم کو دو ایک کی برتری حاصل تھی، کروشیا کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں بھی کینیڈا کی ٹیم پر دبائو برقرار رکھا اور میچ کے 70 ویں منٹ میں ایک بار پھر کرامریک نے اپنا دوسرا اور ٹیم کیلئے مجموعی طور پر تیسرا گول سکور کر دیا، انجری ٹائم میں کروشیا کے کھلاڑی ماجیر نے ٹیم کیلئے چوتھا گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ چار ایک کردیا جو فائنل وسل تک برقرار رکھا۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار