فیفا ورلڈ کپ، ایران امریکا میچ سے قبل بڑا تنازع، امریکی فیڈریشن نے ایران کے قومی پرچم سے لفظ اللہ حذف کر ڈالا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں منگل کے روز امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مقابلے سے قبل ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا، ایران فٹبال فیڈریشن نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا سے تحریری شکایت کی ہے کہ امریکا فٹبال فیڈریشن نے میچ کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر جو پوسٹ کی ہے اس میں ہمارے قومی پرچم میں لفظ اللہ کو حذف کردیا گیا ہے، اس حوالے سے امریکا کا کہنا ہے کہ اس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران میں جاری احتجاج کے شرکا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بطور احتجاج ایران کا سرکاری جھنڈا استعمال نہیں کریگا ، ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے قومی پرچم سے لفظ اللہ کو حذف کرنا انتہائی غلط اقدام ہے ، ایران فٹبال فیڈریشن نے اس حوالے سے تحریری شکایت فیفا کو ای میل کردی ہے، دوسری جانب امریکا فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے وہ پوسٹیں ختم کردی ہیں جن پر قومی پرچم سے لفظ اللہ کو حذف کیا گیا تھا اور اس کی جگہ ایران کا قومی پرچم اصلی حالت میں استعمال کیا جائے گا تاہم اس کے باوجود ہم ایران میں جاری احتجاج کے شرکا کے ساتھ شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف