جنرل ساحرشمشاد مرزا

جنرل ساحرشمشاد مرزانے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں جنرل ساحرشمشاد مرزا کے لیے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کو تینوں مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں تینوں مسلح افواج کے ریٹائرڈ و حاضر سروس افسران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں بارشوں سے چھتیں منہدم،بچی جاں بحق،میاں بیوی زخمی