وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلیے ن لیگ متحرک

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے مسلم لیگ ن نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور ہوگا اور وزیراعلیٰ کو گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھی اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، وہ جب کہیں گے تو اسمبلیاں توڑنے مین ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ استعفے دیے تو شہباز شریف 27 کلو میٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل پائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم