استعفٰی

عمران خان کے اعلان کے بعد کے پی کے رکن اسمبلی نے استعفٰی دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کے بعد خیبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی نے استعفٰی دے دیا
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفوں کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں خیبرپختونخوا اسمبلی میں سٹیڈنگ کمیٹی معدنیات کے چیئرمین عزیز اللہ گران نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دیا اور اسے منظوری کیلیے وزیراعلی محمود خان کو ارسال کردیا ہے۔
عزیز اللہ گران کا کہنا ہے کہ میرے نزدیک کرسی اقتدار کی کوئی حیثیت نہیں پارٹی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تکمیل کے لئے تحریری استعفٰی دے رہا ہوں ، یہ سیٹ میرے پاس عمران خان اور تحریک انصاف کی امانت تھی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے حکم کے مطابق اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ عزیز اللہ گران خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 4 سوات سے منتخب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، تفتیش شروع