پاراچنار پاک افغان خرلاچی سرحد

پاک افغان خرلاچی سرحد2 ہفتے بعد کھول دی گئی

ویب ڈیسک: پاراچنار پاک افغان خرلاچی سرحد کو 2 ہفتے بعد کھول دیا گیا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی اور پیدل آمدو رفت بحال ہوگئی۔
پاراچنار پاک افغان خرلاچی بارڈر کو 14 نومبر کو فائرنگ واقعے کے بعد بند کردیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر پاراچنار کا کہنا ہے کہ 19 نومبر کو پاکستانی حدود میں افغان حکام کے سڑک بنانے جانے کے معاملے پر حالات کشیدہ تھے، سرحد پر دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ 7 فوجیوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر پاراچنار کا کہنا ہے کہ پاک افغان حکام کے تعاون سے دو طرفہ قبائلی عمائدین کی جانب سے جرگے کے انعقاد کے بعد پاک افغان خرلاچی سرحد پر دو طرفہ تجارت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع