ایران آیت اللہ علی خامنہ

ایران حکومت مخالف بیان پر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی گرفتار

ویب ڈیسک: ایران حکومت مخالف بیانات پر ایران سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھانجی کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھانجی اور انسانی حقوق کی کارکن فریدہ مراد خانی کی حکومت مخالف بیان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیاگیا۔
فریدہ مراد خانی نے ایران مخالف مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے ایرانی حکومت کو قاتل قرار دیا اور عالمی برادری سے ایرانی مظاہرین کے ساتھ کھڑا ہونے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے فریدہ مراد خانی کی والدہ بدری خامنہ ای ایران کے موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بہن ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال