حناربانی کھر کل افغانستان جائیں گی

وزیر مملکت خارجہ امور حناربانی کھر کل افغانستان جائیں گی

ویب ڈیسک: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حناربانی کھر کل افغانستان کا دورہ کریں گی، موجودہ حکومت کے کسی بھی وزیر کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر مملکت امور خارجہ حناربانی کھر کی قیادت میں وفد منگل کو افغانستان جائے گا، دورے کے دوران افغانستان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات بہتر اور موثر بنانے پر بات چیت ہوگی، افغانستان اور پاکستان بارڈر پر واقعات کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل پر بھی بات ہوگی۔
وزیرمملکت حناربانی کھر افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گی اور اہم امور پر بات چیت ہوگی۔
واضح رہے موجودہ حکومت کے کسی بھی وزیر کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ