طورخم بارڈر غیرملکی کپڑا پکڑا گیا

طورخم بارڈر پر کروڑوں مالیت کا غیرملکی کپڑا پکڑا گیا

ویب ڈیسک : کسٹم اپریزمنٹ اور ایف سی نے پاک افغان طورخم بارڈر پر ایک مشترکہ کارروائی کرکے گاڑی سے کروڑوں روپے کا غیر ملکی کپڑا قبضے میں لے لیا ۔بتایا جاتا ہے کہ کسٹم اپریزمنٹ کے عملے کو اطلاع تھی کے کابل گاڑی نمبر کے بی ایل 3546 جو کہ کوئلہ سے لوڈ ہو گی لیکن گاڑی کی جب جامع تلاشی لی گئی تو اس میں کروڑوں روپے کا غیرملکی کپڑا بر آمد ہوا کسٹم حکام نے 3 ہزار 575 کلوگرام غیر ملکی کپڑا اپنی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا جب کہ گاڑی کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا بعد ازاں کسٹم حکام نے کیس کی باقاعدہ تفتیش بھی شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ