قیمتی پتھروں کی تجارت

قیمتی پتھروں کی تجارت کو سنٹرل ایشیاء تک بڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا کے قیمتی پتھروں کی صنعت کو سنٹرل ایشیاء تک وسعت دینے کیلئے وسطی ایشیائی ممالک کے تاجروں کے ساتھ روابط قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید جواد حسین کاظمی سے چیئرمین جیمالوجیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان شکیل وحیداللہ خان اور معروف قانون دان بیرسٹر ہاشم رضا نے ملاقات کی۔ چیمبر کے صدر نے خیر مقدم کرتے ہوئے اب تک ہونی والی پیش رفت پر بریفنگ دی اس موقع پر دوطرفہ تعاون اور قیمتی و نیم قیمتی پتھروں سے وابستہ تجارت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سینٹرل ایشیاء کی مارکیٹوں تک جیمز سٹون سے وابسطہ کاروباری طبقے کی آسان رسائی نیز وہاں کی مارکیٹوں میں پاکستان میں پیدا ہونے والے پتھروں کی نمائش ، ویزوں میں درپیش مسائل اور اسکے بہتر حل کے ساتھ ساتھ سینٹرل ایشیاء کے تجارتی چیمبرز اور ایسوسیشنز سے بہتر تجارتی روابط قائم کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ایسوسیشن کے چیئرمین نے خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کو اپنے ایسوسی ایشن کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تجارت کی ترقی میں چیمبر کی خدمات قابل ستائش ہیں چیئرمین شکیل وحیداللہ خان نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے میں دو طرفہ تعاون اور کوششیں بار آور ثابت ہو سکتی ہیں

مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ