فقیر آباد میں رہزنوں کا راج 'پے درپے وارداتوں میں3افراد لٹ گئے

فقیر آباد میں رہزنوں کا راج ‘پے درپے وارداتوں میں3افراد لٹ گئے

ویب ڈیسک :پشاورکے علاقہ فقیر آباد میں یکے بعد دیگر ے راہزنی کی 3وارداتوں کے موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی ۔مدعی سلیم خان ولد انورخان سکنہ سردار احمد جان کالونی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا انعام خان جوس شاپ میں موجود تھا جہاں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ان کی دکان میں گھس گئے اور اسے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر قیمتی موبائل فون سیٹ چھین لیا ۔
اس سے قبل 22نومبر کو شکیل ولد تاج گل سکنہ گل آباد سے سٹیشن موڑ پر موٹرسائیکل سواررہزنوں نے دو موبائل فونزاور3500 روپے کی نقدی وغیرہ چھین کرفرا ر ہو گئے جبکہ 20نومبر کو بھی دلہ زاک روڈ نز د اورہیڈ پل کے قریب کار سوار رہزن ہیرڈریسر کی دکان میں کام کرنے والے نہار ولد سید ولی سے موبائل فون اور 3ہزار روپے چھین کرفرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے الگ الگ رپورٹس درج کر لی ہیں۔واضح رہے کہ علاقے میں رہزنی کی پے درپے وارداتوں سے خوف وہراس پھیل گیاہے۔

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ