انصاف تعلیم کارڈ

طلبہ کے لیے خوشخبری، انصاف تعلیم کارڈ کی منظوری دے دی گئی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے طلبہ کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے انصاف تعلیم کارڈ کی منظوری دے دی۔
انصاف تعلیم کارڈ کے تحت خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری کالجز کے طلبہ کو ایک سال کی فیس معاف کردی، صوبےکے 320 کالجز کے 2 لاکھ 60 ہزار طلبہ تعلیم کارڈ کی سہولت سے مستفید ہونگے۔
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے انصاف تعلیم کارڈ کے ذریعے بی ایس پروگرام کے طلبہ کے دو سمسٹر جبکہ انٹرمیڈیٹ لیول کے طلبہ کو ایک سال کی فیس معاف ہوگی۔
کامران بنگش نے کہا انصاف تعلیم کارڈ کے اگلے مرحلے میں طلبہ کو نصابی کتابوں اور دیگر ضروریات میں ریلیف دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کےدورےسےپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی، شہباز شریف