قومی کرکٹ ٹیم کی راولپنڈی میں بھرپور ٹریننگ

قومی کرکٹ ٹیم کی راولپنڈی میں بھرپور ٹریننگ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یکم دسمبر سے شروع ہونے والے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، اس موقع پر ٹیم کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ بائولنگ اور فیلڈنگ ڈرلز کرنے کے ساتھ ساتھ رننگ بھی کی

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی فیلڈنگ پر زیادہ وقت دیا گیا، نیٹ کے دوران بیٹرز نے بیٹنگ کی جبکہ بائولرز نے بھرپور بائولنگ کرائی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ مہمان ٹیم انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے بھی راولپنڈی میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا۔