فیفا ورلڈ کپ، 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں برازیل کی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، میچ کے دوسرے ہاف میں برازیل کی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ پر دبائو بڑھاتے ہوئے حملے کئے تاہم انہیں پہلی کامیابی میچ کے 83ویں منٹ میں اس وقت حاصل ہوئی جب کیسمیرو نے گیند کو سوئس گول کے جال میں ڈال دیا، میچ کے دوران برازیل کا پلڑا بھاری رہا اور گیند پر کنٹرول بھی زیادہ اسی کے پاس رہا، برازیل نے سوئس گول پر تیرہ شاٹس ماریں جبکہ اس کے مقابلے میں سوئس ٹیم چھ شاٹس لگا سکی برازیل کی ٹیم کو میچ کے دوران آٹھ کارنر ملے جبکہ سوئس ٹیم کو تین کارنر ملے سوئس ٹیم نے سترہ فائول کئے اس کے مقابلے میں برازیل کی ٹیم نے دس فائول کئے، برازیل نے اپنے پہلے میچ میں سربیان کو شکست دی تھی جبکہ اس کا آخری میچ کیمرون کے ساتھ ہونا ہے اور اس میچ میں ڈرا بھی اسے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر ہی رکھے گا۔