جانی خیل میں پولیومہم

جانی خیل میں پولیومہم مطالبات کی منظوری سے مشروط

ویب ڈیسک :بنوں ڈویژن میں انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی ، جانی خیل میں مطالبات کی عدم منظوری پر مکینوں نے پولیو کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مطالبات سامنے رکھ دیئے جبکہ ضلع لکی مروت میں پولیس پر حملوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کے باعث انتظامیہ نے پولیو مہم ملتوی کر دی ہے ، خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے میں انسداد پولیو مہم بنوں ڈویژن میں شروع کر دی گئی ہے ، ڈیڑھ سال قبل جانی خیل کے عوام کے ساتھ امن معاہدہ کو عملی جامہ نہ پہنائے جانے پر عمائدین نے بائیکاٹ کیا ہے ۔
اقوام جانی خیل کے عمائدین نے امن معاہدے کے موقع پر طے پانے والے وعدوں کے سلسلے میں انتظامیہ سے ملاقات بھی کی اورمطالبات پورے کرنے کامطالبہ کیا ، اسی طرح ضلع لکی مروت میں گزشتہ دو ہفتوں سے پولیس پر ہو نے والے حملوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے یہاں پر فی الحال پولیو مہم ملتوی کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں اضافہ، 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا