افغان قونصلیٹ اور ایچ ایم سی کی سیکیورٹی غیر تسلی بخش،آڈٹ کا فیصلہ

ویب ڈیسک :افغان قونصلیٹ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی سیکورٹی غیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے ان کی ازسرنوسیکورٹی آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آڈٹ سفارشات کی روشنی میں سیکورٹی حکمت عملی طے کی جائے گی۔اس ضمن میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر حیا ت آبادسر کل ڈاکٹر محمد عمر نے دیگرنفری کے ہمراہ حیات آباد میں واقع افغا ن قونصلیٹ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کرکے سیکو رٹی انتظامات کا جا ئزہ لیا ۔
انہوں نے عمارت ،انٹری گیٹ، کنٹرول روم اور سی سی ٹی وی کمرے چیک کرکے از سر نو سیکورٹی آڈٹ کرانے اور آڈٹ سفارشات کی روشنی میں خصوصی لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت جا ری کر دی۔اس مو قع پر اے ایس پی نے ڈیوٹی پر موجود پولیس وسیکورٹی اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ڈاکٹر محمد عمر نے دونوں عمارتوں کے کنٹرول روم اور سی سی ٹی وی کیمرے چیک کرتے ہوئے اندرونی و بیرونی احاطہ سمیت بلڈنگ کے اطراف کے علاقہ کا بھی جائزہ لیا ۔دونوں عمارتوں کا از سر نو سیکورٹی آڈٹ کرکے سفارشات پیش کئے جائیں گے۔

مزید دیکھیں :   پاکستان کلمے کے نام پر بنا، اس کی ترقی و خوشحالی اللہ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار