پٹرول پمپ میں لوٹ مار

ڈاکوئوں کی پٹرول پمپ میں لوٹ مار، 9لاکھ روپے لے اڑے

ویب ڈیسک :پشاور کے علاقہ انقلاب میں مسلح ڈاکوئوں نے پٹرول پمپ کو لوٹتے ہوئے 9لاکھ روپے اور1درجن سے زائد موبائل فونز لے اڑے جبکہ متنی میں 2بھائیوں کوراہزنی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک بھائی کو زخمی کردیا گیا۔ واقعات کے مطابق کوہاٹ روڈ میانکہ چوک میں واقع پمپ کے ملازم بخت جمال سکنہ سوڑیزئی نے تھانہ انقلاب پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ وہ پمپ میں دیگر ملازمین کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران 4مسلح ڈاکو موٹر سائیکلوں پر آئے اورانہیں اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر ان سے اسلحہ چھین لیا۔
اس دوران ڈاکو ان سے ایک درجن سے زائد موبائل فونز،اسلحہ اور 9لاکھ روپے بھی چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم افرا د کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا۔ادھر مدعی عبدالقیوم ولد شمس الدین سکنہ مسلم آباد متنی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی عمران کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہاتھا کہ راستے میں ٹیلہ بند روڈ پر نقا ب پوش رہزنوں نے انہیں روکااور ان سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو رہزنوں نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اورموٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی آلات کی کمیابی، سرنج تک دستیاب نہیں