ہیلتھ ملازمین پر تبادلہ

ہیلتھ ملازمین پر تبادلہ اور تعیناتی کیلئے سیکرٹریٹ آمد پر پابندی

ویب ڈیسک :محکمہ صحت نے ڈاکٹرز اورہیلتھ ورکرزسمیت تمام متعلقہ افسران اورملازمین پر پوسٹنگ ٹرانسفر کے سلسلے میں ہیلتھ سیکرٹریٹ میں آنے پر ایک مرتبہ پھرسے مکمل پابندی عائد کردی ہے اس سلسلے میں سیکرٹری صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پوسٹنگ،ٹرانسفر سمیت چھٹی وغیرہ کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی سہولت وی پورٹیل کی ویب سائٹ کے ذریعے دی گئی ہے تاہم ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ حکام کی اجازت سے سیکرٹریٹ میں آنے کی اجازت ہوگی جبکہ ڈاکٹرز اورہیلتھ ورکرز سمیت ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے ملازمین اور افسران اور متعلقہ محکموں کے ملازمین پر پوسٹنگ ٹرانسفر کیلئے سیکرٹریٹ میں آنے پر پابندی عائد ہوگی اس حکم نامہ کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جبالیہ اور نصیرت کیمپوں پر اسرائیلی بمباری، 56 سے زائد فلسطینی شہید