ایبٹ آباد زیر حراست ملزمان پر فائرنگ

ایبٹ آباد، زیر حراست ملزمان پر مخالفین کی فائرنگ ، ایک جاں بحق 5 شدید زخمی

ویب ڈیسک:پولیس کی زیر حراست ملزمان پر مخالف گروپ کی اندھا دھندفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 5 شدید زخمی ہو گئے پولیس اہلکار موقع سے بھاگ نکلے ۔ لواحقین نے واقعہ پولیس کی ملی بھگت قرار دیدیا۔ گزشتہ روز دن دس بجے کے قریب تھانہ ڈونگا گلی کی چو کی چھانگلہ گلی پولیس چوکی کے اہلکار چھ ملزمان کو 107کی ضمانت کے لئے عدالت میں پیش کرنے کے لئے لا رہے تھے کہ تھانہ بگتونر کی حدود عزیز آبادپہنچنے پر تاک میں بیٹھے مخالف پارٹی کے لوگوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دلپذ یر گولیاںلگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد منیر محمد الطاف محمد نصیراور ایک دیگر شخص گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے عدالت لانے والے پولیس اہلکار موقع سے بھاگ نکلے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کر دیا ۔
تادم تحریر پولیس نے نہ اپنا موقف دیااور نہ ہی پولیس اہلکاروں کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں لائی جا سکی ۔زخمیوں نے میڈیا کو بتایا کہ مخالفین سے رشتہ کا تنازعہ تھا پولیس ہمیں 107میںپابند کر کے عدالت لا رہی تھی لیکن مخالفین کو نہ 107میں پابند کیا اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی کی ۔ اس سارے عمل میںپولیس مخالفین کے ساتھ ملی ہوئی ہے اوررشوت کے عوض یکطرفہ کارروائی کی گئی ۔مقامی لوگ اس واقعہ کے بعد پولیس کیخلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں

مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ