ڈاکٹرزکے تبادلوں کی شکایات

اختیارنہ ہونے کے باوجودہیلتھ افسران کی طرف سے تبادلوں کی شکایات

ویب ڈیسک:محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزکے پاس اختیارنہ ہونے کے باوجود بھی ڈاکٹرزکے تبادلوں کی شکایات ہیں ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ڈی ایچ اوزاورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو 27 مئی کو ایک اعلامیہ جاری کیاگیاتھاجس میں گریڈ 17اوراس سے اوپر سکیل کے افسران کو تبدیل اور ان کی خدمات واپس محکمہ صحت کو حوالہ کرنے سے منع کیا گیا تھا اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی پرکارروائی کا عندیہ دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود مختلف اضلاع میں یہ سلسلہ جاری ہے
ذرائع نے بتایا کہ حالیہ واقعہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسب ڈویژن حسن خیل پشاورکے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے جس کے مطابق اختیار نہ ہونے کے باوجود بھی ڈاکٹرز کے تبادلے شروع کردئیے گئے ہیں اس خلاف ورزی پر ہیلتھ کے صوبائی حکام نے7ڈاکٹرز کا تبادلہ منسوخ کردیا ہے تاہم اور کسی قسم کی کارروائی نہیں تاحال نہیں ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  افغان طالبان کا خواتین کو زنا حد پر کھلے عام سنگسار کرنے کا اعلان