نجی لیبارٹریز کی شکایات

نجی لیبارٹریز میں مریضوں کی غلط تشخیص کی شکایات بڑھ گئیں

ویب ڈیسک :پشاورکے مختلف میڈیکل سنٹرز پر قائم لیبارٹریز میں پتھالوجسٹ ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث غلط تشخیصی ٹیسٹ کرانے کی شکایات ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے تاہم اس ضمن میں محکمہ صحت سمیت دوسرے متعلقہ اداروں نے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی ہے ذرائع کے مطابق اس وقت پشاور میں ڈبگری گارڈن، آسامائی روڈ، خیبر بازار ، کراچی مارکیٹ اور ہشت نگری سمیت دیگر علاقوں میں قائم میڈیکل لیبارٹریزمیں کم عمر اور ناتجربہ کار افراد کے ذریعے شوگر کی تشخیص سے لے کر دوسرے امراض کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں ان لیبارٹریز میں نہ صر ف کوالیفائیڈ سٹاف موجود نہیں بلکہ زیادہ تر لیبارٹریز میں پتھالوجسٹ ڈاکٹر بھی تعینات نہیں اس لئے میڈیکل ٹیسٹ کرانے والے زیاد ہ تر افراد کی غلط تشخیص ہورہی ہے اور اس رپورٹ کی بنیاد پر مزید علاج ہوتا ہے لیکن یہاں پر بیماریاں ٹھیک ہونے کی بجائے مزید پیچید ہ ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندھارا یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم