قائد اعظم ٹرافی فائنل، نادرن نے سندھ کو ایک اننگز 55 رنز سے شکست دیدی

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے قائد اعظم ٹرافی فائنل میچ میں نادرن کی ٹیم نے میچ کے چوتھے ہی روز سندھ کی ٹیم کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا، فواد عالم کی سنچری بھی سندھ کی ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی، تفصیلات کے مطابق نادرن کی ٹیم جو پہلی اننگز میں سندھ کے پہلی اننگز کے سکور 284 کے جواب میں 594 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئی تھی.
سندھ پر مجموعی طور پر 308 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی ، سندھ کی دوسری اننگز کا آغاز تباہ کن رہا اور اس کی پہلی چھ وکٹیں صرف 59 کے سکور پر پویلین لوٹ گئیں، فواد عالم 113 رنز ، محمد عمر 36 اور عالیان محمود 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نادرن کی جانب سے عامر جمال اور محمد موسیٰ نے تین تین، مہران ممتاز نے دو جبکہ کاشف علی اور مبشر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد ہریرہ کو فائنل کا پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی ملنے کا امکان