ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز

ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد مارے گئے

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے، ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 دہشتگرد فرار ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مفرور دہشتگردوں کا سراغ لگانے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے، ہلاک دہشت گردوں سے دیسی ساختہ بم، اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد معصوم شہریوں، سکیورٹی فورسزپر حملے اور ہوشاب ایم 8 موٹروے پرآئی ای ڈیزدھماکوں میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزبلوچستان کا امن،استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرُعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز کا خط: پاکستان بار کونسل کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ