وزیرستان نرس کی آسامیوں پر تعیناتیاں

شمالی وزیرستان میں نرس کی آسامیوں پر 29 غیر متعلقہ تعیناتیاں

ویب ڈیسک : شمالی وزیرستان میں نرسنگ سٹاف کیلئے منظور شدہ اسامیوں میں سے صرف 4پر نرسز جبکہ باقی29اسامیوں پر ٹیک نیشنز اور ایل ایچ ویز کو تعینات کیا گیا ہے جس کی وجہ سے نرسنگ سٹاف کی اسامیاں خالی پڑی ہیں ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زاور ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ایک مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں نرسنگ سٹاف کی تعداد اور منظور شدہ اسا میو ں سے متعلق تفصیل کی فراہمی کا ہدف دیا گیا تھا
اس ضمن میں شمالی وزیرستان سے ڈی ایچ او کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار نے محکمہ صحت کے حکام کی آنکھیں کھول دی ہیں ذرائع نے بتایا کہ ڈی ایچ او کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ شمالی وزیرستان میں نرسنگ سٹاف کی سکیل16کی 49 اسا میا ں بجٹ بک میں منظور شدہ ہیں جن میں سے33اسامیوں پر تعیناتی کی گئی ہے جبکہ باقی16ا سامیاں خالی ہیں جن اسامیوں پر نرسز کو تعینات کیا گیا ہے ان میں سے صرف4نرسز ہیں اور باقی 29 اسامیوں میں سے28 پرسکیل12کے ٹیک نیشنز اور ایک ایل ایچ وی کو تعینات کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ چار نرسز کی تفصیل بھی محکمہ صحت کو فراہم کردی گئی ہے جن میں سے ایک نرس 9 سال 11 مہینے ، دوسری نرس21سال3مہینے، تیسری نرس نئی بھرتی ہوئی ہے جبکہ نرس کی چوتھی اسامی پر جو ایل ایچ وی تعینات کی گئی ہے انہوں نے شمالی وزیرستان میں36سال5مہینے کی ملازمت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان عوام کی حقیقی ترجمانی کرینگے، بیرسٹر سیف