قائمہ کمیٹی لیبر کا اجلاس

قائمہ کمیٹی لیبر کا اجلاس، بھرتیوں کی مکمل تفصیلات طلب

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ لیبر کے چیئرمین و ایم پی اے شیر اعظم خان نے متعلقہ حکام کو صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق و فلاح بہبود کیلئے عملی و سنجیدہ اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے حکام کو صوبہ میں قائم تمام لیبر کالونیز کی حالتِ زار بہتر بنانے کی ہدایت کی، یہ ہدایت انہوں نے گزشتہ روز اسمبلی کانفرنس ہال پشاور میں منعقدہ قائمہ کمیٹی برائے محکمہ لیبر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، اس موقع پر کمیٹی کے پچھلے اجلاس کے فیصلوں پر پیشرفت، صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور ان کے خاندانوں کیلئے ادویات کی فراہمی جبکہ رجسٹرڈ لیبر ورکرز کیلئے قائم تعلیمی اداروں، ورکرز ویلفیئر بورڈ، ادارہ برائے سماجی تحفظِ کارکنان کی حالیہ اقدامات و منصوبہ سازی اور ہوم بیسڈ ورکرز ایکٹ سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی
چئیرمین کمیٹی شیر اعظم خان نے رواں سال محکمہ لیبر میں بھرتیوں سے متعلق مکمل تفصیلات بھی اگلے کمیٹی اجلاس میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے کارکنوں کیلئے17 کروڑ روپے کی ادویات کی خریداری و فراہمی عمل پر انتظامیہ کی کوششوں کو بھی سراہا جبکہ ورکرز کی شکایات کے ازالہ کا جائزہ لینے کیلئے قائم ذیلی کمیٹی کو ٹاسک سونپنے سمیت اگلے اجلاس میں حتمی رپورٹ پیش کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کیں۔

مزید پڑھیں:  افغان طالبان کا خواتین کو زنا حد پر کھلے عام سنگسار کرنے کا اعلان