ایف سی اہلکاروں قاتلانہ حملہ

ڈی آئی خان میں ایف سی اہلکاروں قاتلانہ حملہ، ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

ویب ڈیسک: ڈی ائی خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکلر روڈ پر ٹانک اڈہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عثمان خان نامی ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد زخمی اور جاں بحق اہلکار کی میت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع