انگلش کرکٹ ٹیم

انگلش کرکٹ ٹیم کے پاس 11 فٹ کھلاڑی دستیاب نہیں، پہلا ٹیسٹ تاخیر کا شکار ہونے کا امکان

انگلش کھلاڑیوں اور آفیشلز کی طبیعت ناسازی کے باعث پنڈی ٹیسٹ التوا کا شکار ہونے کاا مکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ انگلش ٹیم کے کم از کم 14 کھلاڑی اور آفیشلز کی طبیعت خراب ہے اور ان کو فوڈ پوائزن سمیت وائرل انفیکشن کی شکایت ہے جس وجہ سے انگلینڈ کے پاس 11 فٹ کھلاڑی دستیاب نہیں  ہیں۔ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلش بورڈ اس حوالے سے بات چیت کررہے ہیں جس کے بعد جمعرات کے روز پہلا ٹیسٹ شروع  ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے اس حوالے سے آئی سی سی کو بھی آگاہ کرینگے لیکن یہ خالصتاً دونوں بورڈز کا معاملہ ہے، بات چیت کے بعد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ٹیسٹ کی ٹکٹیں فروخت کرچکا ہے جس کے باعث بورڈ کو تمام معاملات طے کرنا ہیں۔ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان پر آنے والی انگلش ٹیم اپنا شیف بھی ساتھ لائی ہے لیکن ان کے شیف کی طبیعت بھی ناساز ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف