عمران خان آرمی چیف کو مبارکباد

عمران خان کی نئے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ سے قوم اور ریاست کےدرمیان اعتماد کا فقدان پیدا ہوا، امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردارادا کرے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ریاست کی طاقت اس کے لوگ ہوتے ہیں اور انہی سے مسائل کے حل میں مدد بھی حاصل ہوتی ہے۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قائداعظم محمد علی جناح کا قول بھی شیئرکیا۔
گزشتہ روز جنرل قمر جاوید باجوہ ریٹائرڈ ہو گئے ہیں جس کے بعد جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ہے۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے