ادویات کی قیمتوں میں اضافے

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا دبائو، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمیٹی قائم

ویب ڈیسک : فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے دبا پر وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے جبکہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، ایازصادق اور دیگر اعلی حکومتی عہدیدار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
مقامی فارما سیوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید، قاضی منصور دلاور اور دیگر کریںگے جبکہ ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کریں گی۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی دواں کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی، اعلی سطح کی کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔

مزید دیکھیں :   چارسدہ میں4دہشتگردمارگئے،پڑانگ میں پولیس موبائل پرحملہ