آرمی چیف جنرل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتاحل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات کے دوران عہدہ سنبھلانے پر مبارک باد دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے آرمی چیف بننے پر قوم خوش ہے، عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کے رشتے مزید مصبوط ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپ جیسے قابل افسر کی قیادت ادارے کی پیشہ وارانہ ترقی کو مزید بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔
علاوہ ازیں ملاقات میں آرمی کے پیشہ ورانہ اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف بننے کے بعد ان کی وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات تھی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے نیک خواہشات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس