شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فوجی جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا، فائرنگ کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ا ایک جوان شہید ہوگیا.
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوہاٹ کے رہائشی 35 سالہ حوالدار پاروش نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق