چارسدہ نامعلوم افراد کی فائرنگ

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: چارسدہ میں تھانہ تنگی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زرمست خان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے پولیس اہلکار زرمست خان ڈیوٹی مکمل کرکے واپس گھر جا رہا تھا راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیوں قتل کردیا۔ پولیس اہلکار ایکسائز دفتر کے نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی پر معمور تھا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تنگی منتقل کرکے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیاہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، چکر کوٹ بالا کی پہاڑیوں سے نوجوان کی لاش برامد