انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ

راولپنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں کا ڈیبیو

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں جاری ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم میں انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے چارکھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے، ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والوں میں نوجوان بلے باز سعود شکیل، فاسٹ بالرز حارث رئوف اور محمد علی کے ساتھ ساتھ سپنر زاہد محمود بھی شامل ہیں

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی بابر اعظم(کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رئوف، محمد علی اور زاہد محمود جبکہ انگلینڈ کی ٹیم بین اسٹوکس(کپتان)، زیک کرالی، بین فوکس، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگسٹن، اولی رابنسن، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

میچ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی کی، یہ تقریب رونمائی گزشتہ روز ہونا تھی مگر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کی طبعیت ناسازی کی وجہ سے اسے ایک دن کیلئے موخر کر دیا گیا تھا۔