پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ میچ

انگلش اوپنر زاک کرالے کی پاکستان کیخلاف شاندار سنچری

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر زاک کرالے نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری سکور کر ڈالی ہے، زاک کرالے نے پاکستان کی ناتجربہ کار بائولنگ لائن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف شاندار سٹروکس کھیلے ، زاک کرالے وکٹ پر موجود ہیں اور اب تک 89 گیندوں پر 106 رنز سکور کرچکے ہیں، ان کی اس شاندار اننگز میں 19 چوکے شامل ہیں، زاک کرالے کا پاکستان کے خلاف بہترین سکور 267 رنز ہے جو انہوں نے اگست 2020 کو انگلینڈ میں سکور کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا