شیری رحمان کا نام

شیری رحمان کا نام دنیا کی 25 بااثر ترین خواتین کی فہرست میں شامل

فائنانشل ٹائیمز کی جانب سے جاری دنیا کی سب سے بااثر خواتین کی فہرست میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا نام 25 بااثر ترین خواتین میں شامل کر لیا گیا۔
ویب ڈیسک: میڈیا رپورٹس کے مطابق فنانشل ٹائمز کی جانب سے سب سے بااثر 25 خواتین کی فہرست کی جاری کی گئی جس میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔
فنائنشل ٹاءمز کی جانب سے جاری فہرست میں 2022ء کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بااثر خواتین کو ان کے شعبوں میں نمایاں خدمات کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے۔
اس فہرست میں فن لینڈ کی وزیراعظم، نائب صدر کولمبیا، وزیراعظم بارباڈوس، میگھن مارکل اور دیگر کا نام بھی شامل ہے۔
معروف جریدے کی جانب سے شیری رحمان کو ’تحمل مزاج‘ خاتون کا لقب دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبورٹ زائرین کی رہنمائی کرینگے