الیکشن سےپہلے

الیکشن سےپہلے عمران خان گرفتار ہو سکتے ہیں، آصف زرداری

سابق صدر کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن سےپہلے گرفتار ہو سکتے ہیں، ہم اسمبلیاں بچانے کیلئے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں گے، ہمارے پاس پنجاب اور کے پی میں اراکین اسمبلی کی تعداد پوری ہے
ویب ڈیسک: سابق صدر آصف زرداری نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تھوڑے دوست گمراہ ہیں انہیں واپس لانا ہے، اب ایک نئی بات، نئی ہوا اور نئی سوچ چلے گی، عمران خان جو کرنے جا رہے تھے اللہ کے فضل سے ہم نے روک دیا، اگر عمران خان غلط فیصلہ کرتے تو قوم کے لیے زیادہ مشکل ہوجاتی۔
انہوں نے کہا کہ سازشی بیانیہ اور پرچہ لہرانا ، یہ ساری غیر سنجیدہ باتیں ہیں، زندگی بھر کیلئے کیوں امریکیوں کی بیڈ بُک میں آنا چاہتے ہو؟ اور بیڈ بُک میں خود جانا ہے تو جاؤ ، پاکستان کو کیوں لے جانا چاہتے ہو؟ ہم کسی کی بیڈ بک میں نہیں جانا چاہتے، تمام ملکوں سے برابر کی سطح پر ڈیل چاہتے ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ آرمی چیف کی تبدیلی میں ان کا کوئی کردار نہیں، وزیراعظم کی شرافت تھی کہ انہوں نے بلا کر پوچھا، انہیں کہہ دیا آپ کے اتحادی ہیں، آپ کو اختیار دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت الیکشن ملک و جمہوریت کے مفاد میں نہیں جبکہ جرنل الیکشن سےپہلے ہی عمران خان گرفتار اور نااہل ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق