انتخابات مقررہ وقت

انتخابات مقررہ وقت سے ایک سال آگے بھی جا سکتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال کے پیش نظر اسمبلی کی مدت میں آئین کے مطابق توسیع کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے اور انتخابات مقررہ وقت سے ایک سال آگے بھی جاسکتے ہیں۔
ویب ڈیسک: شاہ اویس نورانی کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کی بھڑکیں بہت سنی ہیں مگر ایسا ایسا کچھ نہیں ہے، ملک دیوالیہ پن کے قریب تھا ہم اسے واپس لائیں گے، انتخابات مقررہ وقت پر کرنے کے بجائے ایک سال آگے بھی جاسکتے ہیں، جتنی بھڑکیں انہوں نے ماری کیا ان پر عمل ہو رہا ہے؟، عمران خان ہماری نقالی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کو میثاق ملی کی حیثیت حاصل ہے، آئین خود کہتا ہے کہ اس آئین کا بنیادی ڈھانچہ چار باتوں پر مشتمل ہے، ملک میں 1973 تک صدارتی نظام رائج تھا، ایوب خان کے دور حکومت میں ملک بھر میں تحریک اٹھی تھی، عمران خان کا ایجنڈا پورا نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کب تک عوام کو دھوکہ دیتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے، ہر کسی کو چور چور کہنے کا بیانہ فیل ہوگیا ہے، پہلی دفعہ دفاعی اداروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، تخریب کی ذمہ دار جماعت کو ملک کی تعمیر میں نہیں رکھیں گے، اختلاف کا سب کو حق ہے سازش کا کسی کو حق نہیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، چکر کوٹ بالا کی پہاڑیوں سے نوجوان کی لاش برامد