اگلے ہفتے اسمبلیاں

اگلے ہفتے اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیں گے، ہم نے 20 مارچ سے قبل کے پی اور پنجاب میں الیکشن کروانے ہیں۔
ویب ڈیسک: جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ دو روز کابینہ کا اجلاس ہوگا، جس کے بعد ہمیں اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے کیونکہ 20 مارچ سے پہلے کے پی اور پنجاب میں الیکشن کرانے ہیں، الیکشن اپنے پروگرام کے مطابق ہوں گے جس سے اب حکومت گھبرائی ہوئی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ’یہ پہلے کہتے تھے اسمبلیاں توڑیں اور اب کیسٹ تبدیل کر دی، رانا ثنا اور مریم اورنگزیب جو دل چاہے کر لیں ہم الیکشن کرا کے رہینگے۔
یاد رہے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ عمران خان کی ہدایت پر اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان پہلے ہی کر چکے۔
پی ٹی آئی کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے بھی 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی ہے۔
حتمی منظوری چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان دیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات،دہشتگردی ختم کرنےکا عزم