اداکار افضال احمد انتقال

لیجنڈ اداکار افضال احمد دنیا سے رخصت ہوگئے

ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے لیجنڈ اداکار افضال احمد دنیا سے رخصت ہوگئے۔ اداکار افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث یکم دسمبرکو ہسپتال لایاگیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔چند سال پہلے افضال احمد کو فالج کا اٹیک ہوا تھا اس کے باعث وہ مشکلات میں زندگی گزار رہے تھے۔اداکار افضال احمد اور قوی خان کی جوڑی نے شہرت حاصل کی، وہ  افضال چٹہ کے نام سے مشہور ہے، انہوں نے جزیرہ، چل سو چل سمیت متعدد  ڈراموں اور  200 سے زائد فلموں  میں کام کیا۔ان کی مشہور فلموں  میں شعلے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، عشق نچاوے گلی گلی اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

افضال احمد نے کئی دہائیوں تک اداکاری کے شعبے سے وابستہ رہے اور اپنی بے ساختہ اداکاری سے شائقین فن کو محظوظ کیا۔ انہوں نے یوں تو مختلف نوعیت کے کردار ادا کیے لیکن شہرت منفی کرداروں سے ملی۔ اداکار کو ان کی فنی خدمات پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔