راولپنڈی ٹیسٹ انگلینڈ کی ٹیم

راولپنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 657 رنز پر آئوٹ، زاہد کی 4، نسیم شاہ کی 3 وکٹیں

راولپنڈی میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 657 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی ہے، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 153، زاک کرالے 122، اولی پوپ 108 اور بین ڈکیٹ 107 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے زاہد محمود رہے جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے تین، محمد علی نے دو جبکہ حارث رئوف نے صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا