فیض حمید ریٹائرمنٹ

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظوری کر لی.
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کی درخواست چند روز قبل جی ایچ کیو کو بھجوائی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوائی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں کور کمانڈر پشاور اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے بھی جی ایچ کیو سے وزارت دفاع کو بھیجے گئے 6 ناموں میں ان کا نام بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی