اعظم سواتی گرفتار

بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر کے کچلاک جیل بلوچستان منتقل کر دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان اور سندھ میں بھی مقدمات درج ہیں جبکہ راولپنڈی جلسے میں تقریر کے بعد اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر انہیں کوئٹہ پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق متنازع ٹوئٹس کے معاملے پر سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں تاہم انہیں 27 نومبر کو ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔
خیال رہے کہ اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے معاملے پر گرفتار ہونے والے سینیٹر اعظم سواتی کو گزشتہ روز 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان