عالمی چیمپئن جرمنی باہر

فیفا ورلڈ کپ: چار مرتبہ کا عالمی چیمپئن جرمنی ایونٹ سے باہرہو گیا

ویب ڈیسک :فٹ بال ورلڈ کپ کا پہلا رانڈ اپنے اختتام کی طرف بڑھتا جارہا ہے۔ آٹھ میں سے چھ گروپس کی ٹاپ دو ٹیموں کے نام سامنے آگئے ہیں لیکن ان میں چار مرتبہ کے سابق عالمی چیمپئن جرمنی اور عالمی نمبر تین بیلجئم کی ٹیمیں شامل نہیں۔گروپ ‘ای’ کے آخری میچ میں جرمنی نے سخت مقابلے کے بعد کوسٹاریکا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔ لیکن گول اوسط کی بنیاد پر اس نے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کی جو اسے اگلے مرحلے میں پہنچانے کے لیے ناکافی تھی۔
دوسری جانب جاپان کی اسپین کے خلاف اپ سیٹ شکست نے ایشیائی ٹیم کو مجموعی طور پر چوتھی بار پری کوارٹرفائنل میں جگہ دلائی۔ جاپان نے اس میچ میں دو ایک سے کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر موجود اسپین کو دوسرے نمبر پر دھکیل کر خود پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں جہاں گروپ ‘ای’ سے جاپان اور اسپین ہیں وہیں گروپ ‘ایف’ سے مراکش اور کروشیا کی پیش قدمی ہوئی ہے۔کینیڈا کا سفر پہلے ہی رانڈ میں ختم ہو گیا تھا جب کہ بیلجئم کے کوالی فائی نہ کرنے سے شائقین مایوس نظر آئے۔یہ چھٹا موقع ہے کہ جب بیلجئم کی ٹیم ناک آٹ مرحلے تک رسائی حاصل نہ کرسکی۔
مراکش کی ٹیم نے مجموعی طور پر دوسری اور 1986 کے بعد پہلی مرتبہ رانڈ آف سکسٹین میں جگہ بنائی جب کہ گزشتہ ورلڈ کپ کی رنرز اپ کروشیا نے مسلسل دوسری مرتبہ پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالی فائی کیا ہے۔یہ لگاتار دوسرا موقع ہے جب جرمنی کی ٹیم ورلڈ کپ کے دوسرے رانڈ میں جگہ نہ بناسکی۔ سن 2014 کی چیمپئن ٹیم کا سفر 2018 میں بھی پہلے رانڈ ہی میں ختم ہوگیا تھا، جبکہ مجموعی طور پر وہ تیسری بار پہلے مرحلے سے آگے نہیں جاسکی۔

مزید پڑھیں:  حکومت کو سارے مقدمات واپس لینے ہونگے، شیخ رشید احمد