شاہ رخ خان عمرے کی سعادت

شاہ رخ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی، مداحوں کی مبارکباد

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے "عمرے” کی سعادت حاصل کر لی ۔جس کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر اداکار کی تصاویر وائرل ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد حرام میں احرام کی حالت میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ اداکار سعودی عرب میں اپنی نئی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کیلئے پہلے سے ہی موجود تھے، شاہ رخ خان کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ فنکار کو احرام کی حالت میں دیکھ محبت اور پیار کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا