راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کے 108 رنز

راولپنڈی ٹیسٹ، چائے کے وقفے پر پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 108 رنز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چائے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 657 تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 108 رنز بنا لئے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آئوٹ نہیں ہوا تھا، چائے کے وقفے پر وکٹ پر امام الحق 52 اور عبداللہ شفیق 54 سکور کے ساتھ موجود تھے، قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 657 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی ہے،
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 153، زاک کرالے 122، اولی پوپ 108 اور بین ڈکیٹ 107 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے زاہد محمود رہے جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے تین، محمد علی نے دو جبکہ حارث رئوف نے صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ